Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف امریکا میں احتجاج جاری

ٹرمپ نے امریکی شہریوں اور فوج کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا، گورنر نیویارک کا رد عمل
واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر ٹرمپ نے پولیس حراست کے دوران سیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف امریکا میں ہونے والے مظاہروں کو روکنے کیلئے فوج تعینات کرنے کی دھمکی دے دی،دوسری جانب نیویارک کے گورنر انڈریو کومو نے اس پر افسوس کا اقظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ٹرمپ نے امریکی شہریوں کے خلاف امریکی فوج کو طلب کیا ہے تاکہ وہ چرچ کے باہر تصاویر بنوا سکیں، یہ صدر کے لیے محض ایک ریئلیٹی ٹی وی شو ہے۔ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولس میں گزشتہ دنوں سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد مختلف ریاستوں میں گزشتہ ہفتے سے ہنگامے اور فسادات جاری ہیں۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جارج فلوئیڈ کی ہلاکت میں ملوث چاروں اہلکاروں کو سزا دی جائے تاہم اب تک صرف ایک اہلکار کو گرفتار کیا گیا جس نے جارج کی گردن پر اپنا گھٹنہ رکھا تھا جس وہ دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔کچھ مظاہرین نے گزشتہ روز ٹرمپ کے خطاب کے دوران وائٹ ہاس کے باہر پر امن احتجاج کیا لیکن پولیس نے ان پر آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئے۔اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے تمام ریاستوں میں فوج تعینات کرنے کی دھمکی دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن میں بیامنی انتہائی ذلت آمیز ہے، پرامن احتجاج امریکی شہریوں کا حق ہے مگر خطرناک گروہوں کے پرتشدد حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جارج فلوئیڈ کو انصاف فراہم کیاجائیگا لیکن مظاہرین کے لیے متاثرہ ریاستوں کیگورنر سڑکوں پرعمل داری قائم رکھیں کیونکہ اگر ریاستیں ناکام رہیں تو لاقانونیت اورتشدد کے خاتمے کیلیے فوج کومتحرک کیاجائیگا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ کچھ گروہ ان حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہروں میں لوٹ مار کر رہے ہیں، اس کے تدارک کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، امن وامان کی بحالی کیلیے تمام وسائل بروئیکارلائیں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لوٹ مار، جلائو گھیرائو کو روکنے کے لیے ہزاروں فوجی تعینات کررہاہوں، چاہتاہوں کہ اس دہشت کے ذمے داروں کوبھاری جرمانیاور طویل جیل کی سزائیں دلائیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے بعد وائٹ ہائوس میں نیشنل گارڈ تعینات کردیے گئے۔ادھر نیویارک کے گورنر انڈریو کومو نے ٹوئٹر پوسٹ میں ٹرمپ پر غصے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘آج صدر ٹرمپ نے امریکی شہریوں کے خلاف امریکی فوج کو طلب کیا ہے، انہوں نے پر امن مظاہرے کو ختم کرنے کے لیے فوج کو طلب کیا تاکہ وہ چرچ کے باہر تصاویر بنوا سکیں، یہ صدر کے لیے محض ایک ریئلیٹی ٹی وی شو ہے۔
امریکااحتجاج

Exit mobile version