مد ینہ منورہ(نیوز ایجنسیاں)مدینہ منورہ میں نئے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 90فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وبا کی شروعات سے یکم جون تک مدینہ منورہ میں نئے کورونا وائرس کے 9611مریض ریکارڈ پر آئے۔پیر کو 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔مملکت بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کے حوالے سے یہ تعداد کم رہی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا بحران کی ابتداء سے اب تک مدینہ منورہ میں مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 8567 ریکارڈ کی گئی جو89.14 فیصد بنتی ہے-مدینہ منورہ میں کورونا سے 9611افراد متاثر ہوئے۔فی الوقت مدینہ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 994 ہے۔یہ کل تعداد کا 10.34 فیصد ہے۔ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 50 ہے جو 0.05 فیصد ہے۔
شرح