Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہونے جارہاہے،کشمیری شہداء کی قربانیاں رنگ لائینگی(سردارعتیق)

مودی ہٹلربن کر کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑتوڑرہاہے،ہندوستان میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی،دنیانوٹس لے
آزاد کشمیر مجاہدوں اور غازیوں کی سرزمین ، یہ بھارت کیلئے لوہے کا چنا ثابت ہوگی ،بچہ بچہ مقابلے کیلئے تیارہے:سابق وزیراعظم
مظفرآباد(خصوصی خبرنگار) آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہیکہ بھارت کا ظلم وستم کشمیری عوام کو حصول آزادی سے نہیں روک سکتا، کشمیری عوام جلد آزادی حاصل کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم کانفرنس عوامی رابطہ بورڈ کے چیئرمین سید اظہر علی شاہ اور مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس سردار افتخار رشیدکی مجاہد منزل ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ نریندرا مودی نے ہندوستان میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی ہے اور کشمیری عوام کا قتل عام کررہا ہے ، رمضان المبارک اور کورنا بحران کے باوجود ہندوستان نے ظلم وستم کا بازار گرم رکھا ، ہندوستان کے مظالم پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوناک ہے اس خاموشی سے بھارت کے حوصلے بڑھ رہے ہیں ، ہندوستان کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا حساب دینا پڑے گا، نریندرا مودی ہٹلر بن کر برصغیر کو خطرات کا شکار کررہا ہے ، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ہندوستان آزادکشمیر اور گلگت پر قضے کے خواب دیکھنے کے بجائے اپنی فکر کرے ، ہندوستان میں درجنوں آزادی کی تحریکیں موقع ملنے کے انتظار میں بیٹھی ہیں ، انہوں نے کہا کہ بھارت خود ٹکڑے ٹکڑے ہورہا ہے ، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر مجاہدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے یہ سرزمین بھارت کے لئے لوہے کا چنا ثابت ہوگی ، آزاد کشمیر کا بچہ بچہ دشمن کے مقابلے کے لئے میدان میں نکلے گا ، کشمیر کی آزادی کا فیصلہ کن وقت آگیا ہے اور شہداء کی قربانیاں رنگ لانے کو ہیں ،دریں اثناء قائد مسلم کانفرنس نے ریٹائرڈ صدر معلم راجہ عبدالوحید خان ، سردار بشارت اقبال عباسی ، سردار ادریس عباسی، مسلم کانفرنس غربی باغ کے صدر سردار انقلاب عباسی ، ممبر مجلس عاملہ سردار تجمل عباسی ، سردار عابد زرین عباسی ، سردار افتخار عباسی اور رضوان تجمل عباسی ودیگر نے قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان سے ملاقاتیں کیں اور انکو صحت یاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔
سردارعتیق

Exit mobile version