Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پاکستان کورونا کے حوالے سے انتہائی سطح کو چھو رہا ہے،وزیر خارجہ

عوام الناس کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ضرورت ہے،شاہ محمود کی اسد عمر سے گفتگو
اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کورونا وبا کے حوالے سے انتہائی سطح کو چھو رہا ہے اس وقت عوام الناس کو احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے، وبا کے پھیلاؤ کو موثر انداز میں روکنے اور طبی استعداد کار میں اضافے کیلئے حکومت تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،ملاقات میں ملک میںکورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ

Exit mobile version