وزیر حکومت چوہدری محمد عزیز نے اپنے استعفی اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کی سختی سے تردید کرتے ہوے کہا ہے کہ سانحہ گوگڈار پر پولیس اور انتظامیہ کی جانبداری پر بطور احتجاج کل وزیراعظم آزادکشمیر کو استعفی دیا تھا جسے انہوں نے مسترد کر دیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والا استعفی جعلی ہے اور اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ حویلی سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوے چوہدری محمد عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کرتوت ایسے ہیں کہ جو اس میں پہلے سے شامل ہیں وہ منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔ ایسی جماعت میں شامل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
پاکستان میں تبدیلی کا جنازہ نکل گیا یے اور اللہ کے فضل سے ن لیگ کا آنا طے ہے جماعت کے ساتھ بے وفائی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔