Site icon روزنامہ کشمیر لنک

آزاد کشمیر انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ضلع نیلم کی دو انتخابی نشستوں پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر شاہ غلام قاد، پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید، تحریک انصاف کے میاں شفیق جھاگوی، ن لیگ ایل اے 26 سے راجہ بشیر خان، جماعت اسلامی کے عنایت علی قاسمی، لبریشن لیگ کے لطیف آفاقی، آزاد امیدوار مولانا افتخار کشمیری نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئے۔

مسلم لیگ ن حلقہ ایل اے 25کے نامزد امیدوار شاہ غلام قادر نے شاردہ میں اپنے کاغذات جمع کروائے۔ جبکہ میاں عبدالوحید جو نیلم کے دوحلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں انہوں نے حلقہ ایل اے 26 سے اپنے کاغذات نامزدگی آٹھمقام میں جمع کروا دیے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی حلقہ ایل اے 26 سے نامزد امیدوار اسمبلی میاں شفیق جھاگوی نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی آٹھمقام میں جمع کروائے۔

اس موقع پر امیدواران اسمبلی نے اپنی اپنی کامیابی کے لئے کارکنان کو الیکشن مہم میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں۔

تمام امیدوار اپنی اپنی کامیابی کے لئے پرعزم دکھائی دیے۔ کاغذات نامزدگی اکیس تاریخ تک جمع کروائے جا سکیں گے۔

جماعت اسلامی، مسلم کانفرنس،لبریشن لیگ، تحریک لبیک، عام آدمی پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان سمیت درجنوں آزاد امیدوار بھی آنے والے الیکشن میں قسمت آزمائی کریں گے جو اکیس جون کو اپنی کا غزات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔

نیلم کے دونوں حلقوں میں الیکشن کمپین کے آغاز کے ساتھ ہی سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے سیاسی جماعتوں کے پرچموں کی بہار ہر طرف نظر آرہی ہے اور جوڑ توڑ کا سلسہ بھی عروج پر پہنچ چکا ہے۔

Exit mobile version