Site icon روزنامہ کشمیر لنک

شوگر سکینڈل،شہبازشریف اور حمزہ کی عبوری ضمانت منظور

سیشن کورٹ نے مسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف اور نائب صدر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت 10 جولائی تک منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست کی گئی کہ ایف آئی اے نے مالیاتی اسکینڈل میں طلب کر رکھا ہے، ایف آئی اے کو مکمل ریکارڈ فراہم کر چکے ہیں، ایف آئی اے گرفتار کرنا چاہتی ہے، اس لئے ان کی ضمانت منظور کی جائے۔
عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت 10 جولائی تک منظور کرلی۔
پیشی کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ مجھے نوٹس کیوں کیا گیا؟

میں نے جیل میں بھی کہا تھا کہ میرا شوگر مل سے کوئی لینا دینا نہیں، میرے والد سے وراثت میں مجھے جو جائیدادیں منتقل ہوئیں وہ بچوں کو دے دیں تھی۔

میں نے پوچھا کہ شوگر مل سے میرا کیا تعلق ؟ تو کہا گیا کہ آپ کے بچوں کی شوگر ملیں ہیں۔

Exit mobile version