Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سوپورمیں قابض فورسزنے تلاشی مہم کے دوران گولیاں برسادیں

بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
قصبے کے علاقے گنڈ براتھ میں بھارتی فوج محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران مدثر پنڈت، اسرار عرف عبداللہ اور خورشید احمد میر کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
نوجوانوں کی شہادت کے بعدمقامی لوگوں نے بھارتی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا فوج کے خلاف نعرے لگائے ۔

آخری اطلاعات آنے تک علاقے کا محاصرہ جاری تھا۔ادھرسوپور قصبے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی ہفتے کی صبح شروع کی گئی تھی۔
بھارتی فوج کی 22اور52راشٹریہ رائفلز ، سینٹرل ریزوپولیس فورس کی178بٹالین اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروںنے پورے قصبے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی کی۔
عینی شاہدین کے مطابق اس کارروائی میں ایک ہزار سے زائد فوجی گاڑیاں استعمال کی گئیں۔
فوجیوں نے قصبے کے تمام داخلی اور خارجی مقامات کی ناکہ بند ی کردی اور میڈیا کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی ۔

Exit mobile version