Site icon روزنامہ کشمیر لنک

‘شفاف سیاسی نظام کے لیے عوام ہمارا ساتھ دیں’

صدر جموں کشمیر پیپلزپارٹی نامزد امیدوار حلقہ 04 سردار حسن ابراہیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگولہ کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہم نے محدود فنڈز ہونے کے باوجود سنگولہ میں جو منصوبہ جات دیے ہیں وہ زمین پر نظر آ رہے ہیں ۔

اب چونکہ حلقہ الگ ہو چکا ہے اب سنگولہ شہری حلقہ میں اولین ترجیح ہے ۔

آمدہ انتخابات انشااللہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی جیتے گی اور میرٹ و استحقاق کی بنیاد پر سنگولہ سے ہی منصوبہ جات , تعمیر و ترقی کا آغاز ترجیح بنیاد پر کیا جائے گا۔

ہم بلند و بانگ دعوے نہیں کرتے لیکن یہ دعوی ضرور ہے کہ آپ کا حق آپ کی دہلیز پر ضرور پہنچائیں گئے۔

سنگولہ میں حکومتی جماعت نے جو منصوبہ جات دیئے وہ بنیادی طور پر ایم ایل اے کا استحقاق تھا ۔

صاف و شفاف سیاسی نظام کے لیے ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گئے آپ ہمارا ساتھ دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاڑولی, دبن , بنی کے مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر جے کے پی پی نامزد امیدوار حلقہ 4 سردار حسن ابراہیم خان نے خادم حسین شہید کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

کارنر میٹنگز سے عبدالحفیظ خان , محمد شمریز خان , سہراب ارشد , محمد شیراز , محمد کامران , مصطفی خان , محمد کبیر نے بھی خطاب کیا۔

Exit mobile version