Site icon روزنامہ کشمیر لنک

‘آزاد کشمیر میں 4 لاکھ 73 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی’

آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 13562افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی جبکہ 57افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ 2افراد جن میں سے ایک کا تعلق باغ اور ایک کا کوٹلی سے ہے کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔
حکومت آزادکشمیر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے 2253527افراد میں کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
اس وقت تک473743افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے،42 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جبکہ581 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔
نئے سامنے آنے کیسز میں سے19کا تعلق مظفرآباد،20کا جہلم ویلی،2کا نیلم، 9کا پونچھ،2کا باغ، 1کا حویلی اور 4کا کوٹلی سے ہے۔
آزادکشمیر میں اب تک210485افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور20121افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔
ان میں سے19110افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ435مریض زیر علاج ہیں۔
اب تک کل 576مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے84کا تعلق مظفرآباد،14کا جہلم ویلی،11کا نیلم،109کاپونچھ،73کا باغ،7 کا حویلی، 11کاتعلق سدھنوتی،143 کاتعلق میرپور،50کابھمبراور72کا کوٹلی سے ہے۔
کورونا وائرس کے435مریضوں میں سے402مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ33مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
Exit mobile version