Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پی پی اب ماضی کا قصہ، اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی:بیرسٹر سلطان

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے بہکاوے میں اب کوئی نہیں آئے گا۔ درجنوں افرادپی ٹی آئی میں شامل سونامی نے حلقہ بلوچ میں مسلم لیگ ن کو لپیٹ میں لے لیا پی ٹی آئی کشمیر نے مخالفین کی فیصلہ کن وکٹیں گرا کر حلقہ بلوچ میں اپنی جیت یقینی بنا لی ۔

سابق امیدوار ٹکٹ ہولڈر ملک سجاد ایڈووکیٹ سردار خالد اکبر سردار داؤد سردار مختار اسحاق سردار زریاب سردار نعیم خان سردار عادل سردار محبوب سردار سہیل اکبر سردار محمد شکیل اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سردار فہیم اختر ربانی کی قیادت میں مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے

باقاعدہ اعلان سلطان ہاؤس میرپور میں ایک شمولیتی تقریب کے موقع پر کیا اس موقع پر شمولیتی تقریب سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، حلقہ بلوچ میں پی ٹی آئی کشمیر کے نامزد امیدوار سردار فہیم اختر ربانی ملک سجاد ایڈووکیٹ سردار خالد اکبر اور دیگر نے خطاب کیا۔

Exit mobile version