Site icon روزنامہ کشمیر لنک

جعلی سگریٹ فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ، ولایتی شراب، اسلحہ برامد، فیکٹری مالک فرار

وزیراعظم ہاوس کے باہر کمشنر ان لینڈ ریونیو عاصم شوکت پر حملہ کرکے فرار ہونے والے بابر تاج کی جعلی سگریٹ فیکٹری روانی پر سٹی پولیس کا چھاپہ، ملزم فرار، بیڈ روم سے 41 بوتل ولایتی شراب جدید گن اور پسٹل میگزین اور گولیاں برآمد کرلی۔ جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ویگو پک اپ RIVOنمبرMD_AB, 004 بھی پولیس نے ضبط کرلی۔

شرپسندی واقعہ میں ملوث بابر تاج کے 5 ملازمین گرفتار علت 266/21 بہ جرائم351/43، 186/5062، اور اے پی سی 147/149 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی شہریار سکندر، ایس ایس پی ریاض حیدر بخاری کی خصوصی ہدایت پر اے ایس پی خرم اقبال نے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس مظفرآباد غلام رسول مع نفری محمد علی، ملک امان،وقاص احمد ، تسلیم اعوان، بلال ،طاہر اور جاوید کے ہمراہ پولیس نے وے وارڈ سگریٹ فیکٹری پر چھاپہ مارا تو بابر تاج خفیہ راستے سے فرار ہوگیا تاہم اس کے ساتھی محسن عباسی ولدعلی اکبر،انوار ولد زبیر،دانش ولد عبدالجیل، ذیشان ولد نوید،اسد ولد شاہ روم کو گرفتار کرلیا۔

سٹی پولیس کو دوران تلاشی وے وارڈ فیکٹری کے اندر ملزم بابر تاج کے بیڈ روم سے 4 بڑی ولائیتی شراب کی بوتلیں جان واکر ریڈ لیبل اور 37 بوتلیں مریز کلاسک کی سیل بوتلیں برآمد ہوئیں جبکہ سپین اور امریکا کی جدید گن اور پسٹل میگزین گولیاں ودیگر سامان سمیت منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ویگو پک اپ بھی ضبط کرکے تھانہ سٹی پہنچادی۔

پولیس ذرائع کے بقول شراب کی بوتلیں موقع پر ہی اے ایس پی خرم اقبال کی نگرانی میں سیل کرکے اس کے نمونے لیبارٹری کو ارسال کردئیے ہیں بابر تاج کے خلاف منشیات اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر دفعات3/4، 26/am،اور اے جے کے آرمز ایکٹ 2015کی دفعہ 15ضمن 2 کے تحت بھی مقدمات کا اندراج کردیا گیا ہے

Exit mobile version