وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے جعلی اکائونٹس کیس میں اب تک نیب 33 ارب روپے وصول کر چکی ہے۔
اور یہ تقریبا 200ملین ڈالر بنتے ہیں ۔
ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کے جعلی اکاونٹس کیس میں اب تک نیب 33 ارب روپیہ وصول کر چکی ہے اور یہ تقریبا 200 ملین ڈالر بنتے ہیں۔
اصل مقدمہ 5000ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔
اس وصولی سے آپ اندازہ لگا لیں کے اس ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے اور حکمرانوں نے سندھ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے۔