مسلم کانفرنس کے سابق ضلعی صدر ممتاز قانون دان، سابق صدر بار اور سنیئر ترین سیاستدان خلیق نوابی ایڈوکیٹ نے مسلم کانفرنس سے چالیس سالہ ناطہ توڑ کر کھلاڑی بن گئے۔ مسلم کانفرنس اور ن لیگ کو بڑا سیاسی دھجکا۔ نوابی خاندان اور دیگر درجنوں قبائل نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔
سہرمنڈی ڈیرہ نواب خان میں بڑا پاور شو وزیر امور کشمیر علی آمین گنڈاپور اور سابق وزیر اعظم صدر پی ٹی آئی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو طویل گاڑیوں کے جلوس کی شکل میں لایا گیا ۔جگہ جگہ واہلیانہ استقبال کیے گئے۔
بینرزسجائے گئے۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر فلک شگاف نعروں کی گونج میں معزز مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔
اس فنکشنز کی وجہ سے سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو گیا ۔ چوہدری محمد اخلاق کو بڑی تقویت مل گئی۔ چوہدری محمد اخلاق کو تمام برادریوں کی وجہ سے پی ٹی آئی گلدستے کی شکل اختیار کر لی۔
اس موقع پر ایک جم غفیر جلسہ عام سے وزیر امور کشمیر علی آمین گنڈاپور ، سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور حلقہ کے پارلیمانی لیڈر چوہدری محمد اخلاق نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں مسلہ کشمیر کو پہلی مرتبہ جرات سے اٹھایا ۔
سرد خانے سے نکال کر عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کی کونجی مسلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر مکمل عمل در آمد سے ہے۔ کشمیریوں کا مستقبل پاکستان سے جڑا ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنانے جا رہی ہے۔ چوہدری محمد اخلاق کو ایوان اقتدار تک آپ بھیجیں بلدیات کا قلم دان ہم دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ خطے بھر کی عوام کے پرزور اسرار اور مطالبے پر میں بحثیت امور کشمیر آپ سے وعدہ بھی کرتا ہوں اور عہد بھی کرتا ہوں کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ہی وزیر اعظم بنائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ فاروق حیدر کے کرپشن ، اقرباء پروری ، بد عمالیوں، بد عنوانیوں اور کرپشن کا حساب لیں گے۔ اس کرپٹ شخص کا احتساب اور یوم حساب قریب آ چکا ہے۔
ہم قومی خزانے کی لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی وصول کریں گے۔انھوں نے کہا کہ آج عوامی سمندر دیکھ کر سہنسہ کا سیاسی منظر نامہ