وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فارو ق حیدر خان کی آبائی ضلع جہلم ویلی میں شاندار انٹری لیگی کارکنان جانب سے ہٹیاں بالا تا چکوٹھی جگہ جگہ پر جوش استقبال*وزیر اعظم نے آبائی حلقہ کے شہرہٹیاں بالا، چناری اور چکوٹھی میں الیکشن آفسز کا افتتاح بھی کیا۔
اس موقع پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد نے وزیراعظم اور ان کے ہمراہ آنے والے مہمانوں کا شاندار استقبال کیالیگی کارکنان جگہ جگہ ٹولیوں کی شکل میں قطاریں بنائے کھڑے تھے ۔
وزیراعظم کے آبائی ہیڈ کواٹرہٹیاں بالا سے چناری ،چکوٹھی تک جگہ جگہ استقبالی بینرز،جھنڈے اور پینافلیکس سے سڑک کو سجایا گیاتھا۔
کارکنا ن ن لیگ کی جانب سے فلک شگاف نعروں سے جہلم ویلی فضا گونجتی رہی چناری میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم آزاد کشمیر کو کسی صورت میں بھی صوبہ نہیں بننے دینگے ریاست ہے تو سیاست ہے۔
اگر ریاست ہی نہ رہی تو ہماری سیاست بھی دفن ہو جائیگی ہم نے اپنے پانچ سالہ دور میں ریاست کے اندر تاریخی اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیبیواں،یتیموں اور نادار افراد کے لیے بہترین پروگرام شروع کیا ہے جس پر جلد عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔
این ٹی ایس پی ایس سی اور ختم نبوت بل ہماری حکومت کے اہم کارنامے ہیں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں مجھے کرسی کا کوئی شوق نہیں مجھے صرف اپنے کشمیریوں کیلئے اپنی ریاست بچانی ہے اس موقع پر وزیراعظم راجہ محمد فاروق کے ہمراہ وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی ،صدر مسلم لیگ ن ضلع جہلم ویلی محمد فرید خان اور کئی اہم سیاسی شخصیا ت بھی تھیں