Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اسلام آباد تشدد کیس، متاثرہ جوڑے نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پیش آنے والے واقعے کے متاثرہ جوڑے نے پولیس کی جانب سے تحفظ فراہم کرنے کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی کو برہنہ اورتشددکیس میں اہم پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب پولیس متاثرین کو کیس کا حصہ بنانے پر رضامند ہوئی۔

متاثرہ جوڑے نے پولیس کو علیحدہ علیحدہ 161 کے تحت بیانات ریکارڈ کرادیے، جس کے بعد پولیس نے دونوں کے بیانات کو تفتیش کا حصہ بنا دیا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرین مکمل تحفظ اورقانونی امداد کی یقین دہانی پر کیس میں شامل ہونے پر راضی ہوئے،دونوں متاثرین نے راولپنڈی میں پولیس کو بیان ریکارڈکرائے ہیں۔

Exit mobile version