Site icon روزنامہ کشمیر لنک

آزاد کشمیر انتخابات: فردوس عاشق اعوان ‘تمام مافیاز کو شکست فاش’ دینے کے لیے پر عزم

وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ظل سبحانی کی دوغلی پالیسی کا خاتمہ کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے ہیٹیاں بالا میں خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ ن لیگ اپنا نامہ اعمال دکھائے کہ برسوں اقتدار کے باوجود کشمیریوں کے لیے کیا کیا؟سوائے لوٹ مار کے ظل سبحانی نے کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ظل سبحانی مودی اور جندال کے ساتھ پینگیں بڑھا کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک جھڑکتا رہا، وزیراعظم عمران خان نے ظل سبحانی کی دوغلی پالیسی کا خاتمہ کیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیریوں کے نام پر برسوں لوٹ مار کرنے والوں کو کشمیری نشان عبرت بنائیں گے، کشمیر کے الیکشن میں تمام مافیاز کو شکست فاش دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر اور کشمیریوں کے محافظ ہیں، انہوں نے کشمیریوں کا سفیر بن کر مودی کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، کشمیری ڈٹ کر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Exit mobile version