اسلام آباد میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سےگھر گھر جا کرکُوڑا اٹھانےکا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر ماحولیاتی آلودگی کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں، دو ماہ میں شہرکے ہرگھر سے جا کرکوڑا اٹھائیں گے۔
عامر علی احمد کا کہنا ہےکہ دیہی علاقوں سےکوڑا اکٹھا کرنےکا پلان بھی بنا لیا گیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ دیہات کے اندر سے بھی کوڑا اٹھائیں۔
ان کامزید کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تمام سیکٹرز میں سڑک کنارے بھی کوڑے دان لگا دیے ہیں ، بچوں ، بڑوں سمیت سبھی کو یہ عادت اپنانا ہوگی کہ کوڑے دان کے علاوہ کہیں کوڑا نہ پھینکا جائے۔