کراچی: کراچی ڈیفنس کے علاقے میں وکیل پر حملہ کرنے والے دو کتوں کو عدالتی حکم پر پیٹ کیئر میں زہر کے ٹیکے لگا دیئے گئے۔ زہریلا ٹیکہ لگانے کے بعد کتوں کا مالک افسردہ حالت میں مردہ کتوں کے پاس بیٹھا ہے۔
کیا اس سے بہتر کوئی حل نہیں ہوسکتا تھا اور کیا اعلیٰ نسل کے ان کتوں کو کسی نیشنل پارک میں نہیں چھوڑا جاسکتا تھا؟۔
شہریوں کو روزانہ بھنھوڑنے والے آوارہ کتوں کو مارنے پر عدالت کی جانب سے پابندی ہے۔