Site icon روزنامہ کشمیر لنک

انتخابی جلسے میں پیسوں کی تقسیم: وفاقی وزیر امور کشمیر کے خلاف ایف آئی آر کا حکم

الیکشن کمیشن آف آذاد جموں وکشمیر نے انتخابی مہم میں وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا- علی امین گنڈا پور پر الزام ہے کے انہوں نے انتخابی مہم کے دوران میرپور میں نقد رقم تقسیم کی- میرپور میں علی امین کی جانب سے نقد پیسے تقسیم کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ریٹرننگ آفیسر پہلے ہی تقسیم کی گئی رقم کا کچھ حصہ ضبط کر چکے ہیں اور اب چیف الیکشن کمیشنر نے انہیں حکم دیا ہے کہ وفاقی وزیر کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے۔

میرپور ڈوڈیال میں وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور مبینہ طور پر سر عام پیسے دے کر ووٹوں کی ‘خرید و فروخت’ کر رہے ہیں-

Posted by Daily Kashmir Link on Thursday, 8 July 2021

اس سے قبل آزاد کشمیر انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی رقم تقسیم کرنے پر ریٹرننگ افسر کے سامنے سماعت ہوئی۔ وفاقی وزیر کے ہمراہ ویڈیو میں نظر آنے والے پی ٹی آئی کے رہنما چودھری راسب نے حلقہ ایل اے ون میرپور ڈڈیال کے ریٹرننگ افسر راجہ شمریز کے روبرو رقم کی وصولی کا اعتراف کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رقم کا پی ٹی آئی امیدوار اظہر صادق سے کوئی تعلق نہیں، ریٹرننگ افسر نے فراہم کردہ 3 لاکھ 90 ہزار روپے ضبط کرلیے اور اظہر صادق کو بے گناہ قرار دے دیا۔ تفصیلی رپورٹ چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کردی گئی۔

پی ٹی آئی کے امیدوار اظہر صادق نے رقم سے اظہارِ لاتعلقی کیا ہے۔ وزيراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ویڈیو نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت کر دی ہے، اظہر صادق کو نااہل قرار دیا جائے۔

Exit mobile version