قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
محمد رضوان نے یہ سنگ میل انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں نصف سنچری کر کے حاصل کیا، انہوں نے 41 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اس سال اب تک 593 رنز اسکور کر چکے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے کا اعزاز فخر زمان کے پاس تھا، فخر زمان نے 2018 میں 576 رنز بنائے تھے۔