Site icon روزنامہ کشمیر لنک

‘فائرنگ چودھری یاسین پر ہوئی، مارے جانے والے اس کی ذد میں آئے’

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں چودھری یاسین کو انتقام کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، جس پر قاتلانہ حملہ ہوا پولیس نے اسی پر مقدمہ درج کرلیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری یاسین نے ایف آئی آر اندراج کی کوشش کی مگر پولیس نے درج نہیں کی، کارکنوں کیخلاف سیاسی انتقام کا سلسلہ بند نہ ہوا تو کشمیر جا کر خود احتجاج کی قیادت کروں گا، عمران خان کیخلاف تقریر کرنے پر نیب کا نوٹس اور سیٹ جیتو تو قتل کا مجرم بنا دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ 25 جولائی کو الیکشن کے روز چودھری یاسین کے انتخابی حلقہ چڑہوئی میں تصادم کے دوران پی ٹی آئی کے دو کارکن مارے گئے تھے. تاہم چودھری یاسین کا دعویٰ ہے کہ فائرنگ کی کی گاڑی پر کی گئی اور مارے جانے والے کارکن اسی فائرنگ کی ذد میں آئے۔

Exit mobile version