Site icon روزنامہ کشمیر لنک

الیکشن کے روز مظفرآباد میں دس سالہ بچی کا مبینہ ریپ

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پولیس کے مطابق 25 جولائی کو عام انتخابات کے روز دس سالہ بچہ کا مبینہ ریپ ہوا ہے اور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کا نام امجد بتایا گیا ہے جس عمر 26 سال کے لگ بھگ ہے اور وہ نواحی علاقے بٹمنگ کا رہائشی ہے

مظفرآباد میں دس سالہ بچی کا مبینہ ریپ، ورثا کے مطابق پولیس کاروائی کے بجائے صلح کے لیے دباو ڈال رہی ہے۔

Posted by Daily Kashmir Link on Wednesday, 28 July 2021

بتایا جا رہا ہے کہ  بچی کے گھر والے ووٹ کاسٹنگ کے لئے گئے ہوئے تھے کہ امجد نامی شخص بچی کو گھر میں تنہا پاہ کر موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر کے سامنے مویشی بند کرنے والے شلڑر میں لے گیا۔ اہل محلہ نے اسے موقع وارت سے  پکڑا ہے اور پکڑ اس سے ساری باتیں تسلیم کروانے کے بعد  صدر تھانے پولیس کے حوالے کر دیا ۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

بچی کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس کے والدین کی علیحدگی ہو چکی ہے اور وہ اپنی دادی کے ساتھ رہتی ہے۔

سماجی کارکن راجہ آفتاب کے بقول پولیس ملزم کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے متاثرہ بچی کے خاندان پر صلح کے لیے دباو ڈالنے لگی ہے۔

شہریوں نے مطالبہ ہے کہ اس بندے کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ دربارہ کوئی آزاد ریاست جموں وکشمیر میں ایسی گھناونی حرکت نہ کرے۔

Exit mobile version