Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کشمیر پریمیئر لیگ پر پابندی کے لیے بھارت کا آئی سی سی سے رابطہ

بھارتی کرکٹ بورڈ کشمیر پریمیئر لیگ پر پابندی لگوانے کے لیے آئی سی سی کے پاس پہنچ گیا۔ پاکستان کے نجی ایونٹ کو منظور نہ کرنے کا مطالبہ کردیا، کرکٹ کی گورننگ کونسل کے پاس فل ممبر ممالک کے معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار ہی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی نیندیں اڑا رکھی ہیں، 6 اگست سے شیڈول ایونٹ میں شرکت کیلئے تیار غیرملکی پلیئرز کو ڈرانے دھمکانے کے بعد اب بی سی سی آئی روتا دھوتا آئی سی سی کے پاس جا پہنچا ہے۔

ایک کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ نے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ وہ کشمیر پریمیئر لیگ کو کسی صورت منظور نہ کرے کیونکہ ایک مقامی ایونٹ میں غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا جارہا ہے جس سے اس کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہونے کا تاثر دنیا بھر میں جارہا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے پاس کسی بھی ڈومیسٹک ایونٹ کی منظوری کا اختیار ہی نہیں ہے۔

اس کی منظوری صرف وہ فل ممبر ممالک دیتے ہیں جہاں پر وہ ایونٹ کھیلا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ بی سی سی آئی پہلے ہی غیر ملکی کھلاڑیوں کو خبردار کرچکا ہے کہ جو بھی پلیئر کشمیر لیگ میں حصہ لے گا وہ باغی تصور کیا جائے گا۔

لیگ ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ کے سی ای او نے انگلش بورڈ کو بھی دھمکایا ہے۔

Exit mobile version