Site icon روزنامہ کشمیر لنک

خواتین ممبران اسمبلی کو پچھلی نشستوں پر بیٹھانے پر اعتراض

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی خواتین اراکین کو ایوان میں پچھلی نشستوں پر بیٹھانے پر پیپلز پارٹی کی نو منتخب رکن اسمبلی نبیلہ ایوب نے اعتراض اٹھایا ہے۔

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے منگل کے روز منعقدہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی نو منتخب ممبر اسمبلی محترمہ نبیلہ ایوب نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے ایوان کی توجہ خواتین اراکین اسمبلی کے لیے پچھلی نشستیں مختص کرنے کی جانب مبذول کروائی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین آزادکشمیر کی کل آبادی کا 52فیصد ہیں اس لیے خواتین کو ایوان میں مناسب جگہ پر نشستیں دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ساری خواتین کے لیے پچھلی نشستیں مختص کرنا باعث تشویش ہے۔

ہم سارے آزادکشمیر کی خواتین کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

ان کے اعتراض پر سپیکر اسمبلی نے رولنگ دی کے آئندہ اس حوالہ سے خیال رکھا جاے گا۔

Exit mobile version