Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کے پی ایل کے ٹکٹوں کی آئن لائن فروخت شروع ہوگئی

مظفر آباد: کشمیر پر یمیئر لیگ (کے پی ایل) کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز کردیا گیا۔

کے پی ایل انتظامیہ کے مطابق 750، 1500، 2000اور 2500کے ٹکٹس فروخت کیلئے پیش کیے گئے ہیں جبکہ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چھ ٹکٹس خریدے جاسکتے ہیں۔

ایونٹ انتظامیہ کی جانب سے مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام 8 انکلوژرز میں داخلے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ شائقین کرکٹ سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں بیٹھ سکیں گے۔

https://twitter.com/kpl_20/status/1423171872838098945

مظفر آباد اسٹیدیم میں دس ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے لیکن انتظامیہ نے صرف 30 فیصد افراد کو اسٹیڈیم سے براہ راست میچ دیکھنے کی اجازت دی ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا میچ 6 اگست کو شاہد آفریدی کی راولا کوٹ اور شعیب ملک کی میر پور رائلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔

Exit mobile version