آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بحران پیدا کر رہی ہیں۔
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے دو سال مکمل ہونے پر پاکستان بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا جارہا ہے جب کہ مقبوضہ وادی میں بھی مکمل ہڑتال ہے۔
“Continuation of inhuman military siege, machinations to bring demographic changes and gross violations of human rights and international laws are perpetuating humanitarian and security crises in IIOJ&K that imperil regional security. (1/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 5, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بحران پیدا کر رہی ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سلامتی بحران علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، کشمیری عوام کی خواہش اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، کشمیریوں کی امنگوں کے تحت تنازعات کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ، ڈیموگرافک تبدیلی سکیورٹی کرائسز پیداکررہی ہیں۔