نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے محرم الحرام کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
این سی او سی اعلامیے کے مطابق یہ ہدایات متعلقہ علماء کی سفارشات کو مدِ نظر رکھ کر جاری کی گئی ہیں ۔
#Pakistan's NCOC issues guidelines for Muharram gatherings and processions, including mandatory use of face masks and adherence to social distancing, to help prevent the spread of #coronavirus in ongoing fourth wavehttps://t.co/6KVVZeCXYF
— Pakistan Standard (@PakStandard) August 11, 2021
این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق تمام مجالس اور جلوس کورونا ایس او پیز کے تحت منعقد کیے جائیں گے، مجالس اور جلوسوں کے دوران ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے گا، مجالس اور جلوسوں کے دوران سماجی فاصلہ، تھرمل اسکریننگ یقینی بنائی جائے گی۔
خصوصی ہدایات کے تحت گھروں میں نجی مجالس سے اجتناب کیا جائےگا، مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر ہینڈ سینی ٹائزر اور ماسک مہیا کیے جائیں گے، مجالس ہوادار اور کُھلے کمروں میں منعقد کی جائیں گی، مجالس اور جلوسوں کے دوران کورونا ایس او پیز کو نمایاں جگہ آویزاں کیا جائے گا