Site icon روزنامہ کشمیر لنک

‘بیرسٹر سلطان محمود چودھری صدارتی امیدوار ہوں گے’: پی ٹی آئی کی تصدیق

پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد کشمیر کے لیے صدرکا امیدوار نامزد کردیا- صدر کا انتخاب 17 اگست کو ہو گا اور نو منتخب صدر 24 اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے- چیف جسٹس سپریم کورٹ صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

بیرسٹر سلطان محمود چودھری پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر ہیں اور انہوں نے حلقہ ایل اے 3 میرپور سٹی سے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

اس نامزدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کشمیری صحافی فرحان خان نے لکھا کہ: ‘الیکشن 2021 میں فتح کے بعد بیرسٹر سلطان کو توقع تھی کہ انہیں وزیراعظم بنایا جائے گا لیکن قرعہ فال سردار عبدالقیوم نیازی کے نام نکلا۔
اس کے بعد خدشہ یہ تھا کہ سلطان محمود جیسا پاور پالیٹکس کا گھاگ کھلاڑی اور ماضی میں وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہنے والا شخص قانون ساز اسمبلی میں موجود رہا تو نئے وزیراعظم کے لیے کافی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔’

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے بیرسٹر سلطان کی بطور صدارتی امیدوران نامزدگی کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بییرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر کے صدارتی امیدوار ہوں گے۔ آزاد کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا۔

ان کے بقول وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹرسلطان محمود کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود کا کشمیر کی سیاست میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔

Exit mobile version