Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوجیوں کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک

کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کے اہلکاروں کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر افغانستان چھوڑنے والے افراد کے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے امریکی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوجی اہلکاروں کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ پانچ افراد کی لاشوں کو ایک گاڑی میں کابل ائیرپورٹ سے لے جایا گیا تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا پانچوں افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے یا پھر بھگدڑ مچنے سے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد بڑی تعداد میں غیر ملکی شہری اور سفارتی عملہ کابل ائیرپورٹ پر پہنچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

Exit mobile version