Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مریم کے بیٹے کا نکاح، لندن میں ہوٹل کے باہر احتجاج

لندن میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کے موقع پر ہوٹل کے باہر احتجاج کیا گیا۔

جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن کے مقامی لینزبرا ہوٹل میں ہورہی ہے جس میں شرکت کیلئے مہمانوں کی آمد جاری ہے۔

لندن کے مقامی ہوٹل کے باہر چند خواتین اور مردوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

اس دوران وہاں موجود لیگی کارکنوں اور مظاہرین کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی۔

احتجاج کے باعث لینزبرا ہوٹل کے باہرسڑک بلاک کردی گئی ہے اور انتظامیہ نے پولیس طلب کرلی ہے۔

Exit mobile version