پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی ممکنہ سیریز ایک مرتبہ پھر ملتوی کردی گئی ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سیریز آئندہ برس تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔
اب تک سیریز کے ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں، تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال اس کی وجہ ہوسکتی ہے
PCB has accepted ACB's request to postpone next month’s ODI series due to players’ mental health issues, disruption in flight operations in Kabul, lack of broadcast facilities and increased Covid-19 cases in Sri Lanka. Both boards will try to reschedule the series in 2022.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 23, 2021
اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاک افغان کرکٹ سیریز پاکستان میں کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان نے پاکستان کے خلاف کرکٹ سیریز کی میزبانی سری لنکا نے کرنی تھی۔ لیکن سری لنکا میں کورونا وبا کے باعث 10 دن کا لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔
ایک روز قبل بذریعہ پاکستان افغان ٹیم کی سری لنکا روانگی سے متعلق انہیں ویزے بھی جاری کیے گئے تھے۔