Site icon روزنامہ کشمیر لنک

آئی جی آزاد کشمیر اب براہ راست عوامی رابطے میں ہوں گے

آزاد کشمیر پولیس دیگر صوبوں کی پولیس سے ایک اور قدم آگے، نئے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر سہیل حبیب آزاد کشمیر پولیس میں بہتری کےلیے کئی نئے اقدامات اٹھا رہے ہیں.
اب آزاد کشمیر یا پاکستان کا کوئی بھی شہری واٹس ایپ کے ذریعے آ ئی جی آزاد کشمیر سے براہ راست بات کر سکے گا اور اپنی شکایت اور تجاویز سے آگاہ کرسکتا ہے۔

آئی جی آفس کمپلینٹ نمبر 03558440000 پر جمعہ کے روز صبح 10 سے 12 بجے کے درمیان شہری اپنی شکایات درج کرا سکیں گے۔ آئی جی آزاد کشمیر شہریوں کی شکایات سننے کے بعد متعلقہ پولیس آفیسر کو مساںٔل حل کرنے کےلیے ہدایت جاری کریں گے۔

ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ‘پولیس عوام کی محافظ ہے ،یہ اقدام عوام اور پولیس کے درمیان حائل رکاوٹ کو دور کرنے میں بہترین ثابت ہوگا ۔

ہم اس کے علاؤہ پولیس اصلاحات کے مزید پراجیکٹس پر بھی کام کر رہے ہیں جن میں کمیونٹی پولیسنگ،خواتین پولیس اسٹیشنز کا قیام ،جدید ٹیکنالوجی سے مجرموں کی تلاش، سیف سٹی پراجکٹس قابل ذکر ہیں’.

عوامی حلقوں نے آئی جی آزاد کشمیر کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عوام کے مساںٔل بروقت حل ہوسکیں گے اور آزاد کشمیر پولیس کی ساکھ مزید بہتر ہوگی۔

Exit mobile version