آج کل ہر کسی کے ذہن میں اس قسم کے سوالات آتے ہیں کہ کینٹونمینٹ کینٹونمینٹ بورڈ الیکشن ہوتا کیا ہے؟ اسکی ضرورت کیوں پیش آتا ہے اور اس کی ساخت کیسی ہوتا ہے؟ ان سب سوالات کے جوابات کو سمجھنے کے لئے نیچے تحریر کو ملاحظہ کریں:
#کینٹونمینٹ اس جگہ کو کہا جاتا ہے جہاں پر پاکستان کی ملٹری موجود ہوتی ہے اور کینٹونمینٹ ان کی ایک قسم کی رہائشگاہ ہوتا ہے، جس علاقے میں کینٹونمینٹ ہوتا ہے اس علاقے کو کینٹ ایریا بھی کہا جاتا ہے .
آپ نے سنا ہوگا کہ کینٹ ایریا میں یہ ہوا وہ ہوا وغیرہ، اس کینٹ ایریا میں ملٹری کے ساتھ ساتھ سویلین یعنی عام لوگ بھی رہتے ہیں اور ہر کینٹ کی ایک مخصوص باؤنڈری یعنی حدود ہوتی ہیں جسطرح ایک یونین کونسل کے حدود ہوتی ہیں.
اس کینٹونمینٹ کو کسی کی مداخلت سے بچنے کے لئے اس کا اپنا ایک بلدیاتی نظام ہوتا ہے اور باقاعدہ الیکشن ہوتا ہے اور الیکشن میں صرف وہ شخص حصہ لے سکتا ہیں جو متعلقہ کینٹ کا رہائشی ہو اور اس میں رجسٹرڈ ہو، یہ نظام بہت پہلے سے آرہا ہے، 1864 سے پہلے برصغیر میں اس انتخابات میں صرف ملٹری کے لوگ حصہ لے سکتے تھے اور وہ ہی قانون سازی کرتے تھا لیکن اس کے بعد ایک قانون نافذ کیا اور ہر کینٹ کے لئے ایک مجسٹریٹ کا وجود قیام میں لایا گیا، 1924 میں ایک اور قانون نافذ کیا گیا کہ ملٹری کے ساتھ ساتھ اب متعلقہ عوام بھی اس میں حصہ لے سکتا ہے.
اب آتے ہے اس کے ساخت پر، ملک بھر میں ٹوٹل 42 کینٹونمینٹ بورڈز موجود ہیں جن میں 19 پنجاب، 9 کے پی، 8 سندھ، 3 بلوچستان اور 3 گلگت میں موجود ہیں اور ان تمام 42 بورڈز کو مزید 212 وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اور ان کے ساتھ تقریبا 21 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ تمام کے تمام بورڈز وزارت دفاع کے زیر نگرانی کام کرتے ہے، جب الیکشن مکمل ہوتا ہے تو ہر بورڈ اپنی اپنی کابینہ بناتا ہے اس کی ساخت کچھ یوں ہے:
#پہلی_قسم: اگر کینٹونمینٹ کی آبادی 1 لاکھ یا اس سے زیادہ ہو تو اس کا ایک صدر ہوگا اور وہ یا تو حاضر سروس کرنل ہوگا اور یا برگیڈیر ہوگا اسکو سٹیشن کمانڈر بھی کہا جاتا ہے، اس کے ساتھ ایک ہیلتھ آفیسر، مینٹیننس انجینئر، مجسٹریٹ، 9 سِول یا ملٹری آفیسرز جو سٹیشن کمانڈر ہی نامزد کریگا اور 12 منتخب ممبرز ہوتے ہیں۔ یہ کابینہ ہی متعلقہ بورڈ کا انتظام چلائے گی۔
#دوسری_قسم یہ وہ بورڈز ہوتے ہیں جس میں آبادی 50 ہزار سے زیادہ اور ایک لاکھ سے کم ہو تو اسکا بھی ایک صدر یا سٹیشن کمانڈر ہوتا ہے، ایک ہیلتھ آفیسر، ایک مینٹیننس انجینئر ایک مجسٹریٹ ، 4 سِول یا ملٹری نامزد آفیسرز اور 7 منتخب ممبران ہوتے ہیں، یہ کابینہ ہی متعلقہ بورڈ کا انتظامی امور چلاتے ہیں۔
#تیسری_قسم: جس بورڈ میں آبادی 50 ہزار سے کم ہو اس بورڈ کا بھی ایک صدر یا سٹیشن کمانڈر ہوتا ہے ایک ہیلتھ آفیسر، مینٹیننس انجینئر ایک مجسٹریٹ، ایک نامزد آفیسر اور 2 منتخب ممبران ہوتے ہیں۔
#اختیارات: منتخب ممبران کے پاس مندرجہ ذیل اختیارات ہوتے ہیں؛
1:کینٹونمینٹ کے بجٹ کو پاس کرنا۔
2: کینٹونمینٹ کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا قیام۔
3:ٹیکس کو نافذ کرنا اور اکٹھا کرنا۔
4: چھوٹے چھوٹے قوانین کو لاگو کرنا-
5: کینٹونمینٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینا۔