پاک انڈیا کرکٹ ٹاکرا: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف دے دیا۔دبئی میں کھیلے جارہے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 57 اور رشبھ پنٹ 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ،حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان نے اننگز کے پہلے گیارہ اوورز میں بہت ذہانت سے کھیلے اور بغیر کسی نقصان کے 81 رنز تک سکور پہنچا دیا ہے۔
چکراورتھی کے اوور میں دونوں اوپنرز نے مزید نو رنز حاصل کیے۔