راولاکوٹ میں آزاد کشمیر کا پہلا ویمن پولیس اسٹیشن قائم کر دیا گیا۔ اگلے مرحلے پر مظفرآباد اور میرپور میں بھی خواتین کے لیے الگ پولیس سٹیشن قائم کیے جائیں گے جہاں وہ اپنے خلاف ہونے والے جرائم کی شکایات درج کروا سکیں گی۔ وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے ویمن پولیس اسٹیشن راولاکوٹ کا افتتاح کر دیا۔
سابق امیدوار اسمبلی نیئر ایوب، خطاب اعظم،انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک، سی ایم ایچ کے کمانڈنٹ، کمشنر پونچھ سمیت اعلی حکام بھی موجود تھے۔وزیراعظم آزادجموں وکشمیر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے مظفرآباد کی طرح پونچھ میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویمن پولیس خطے میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے لگن سے اپنے فرائض سر انجام دے۔ آزاد کشمیر بھر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے تحت پولیس ریفارمز کا آغاز کر دیا گیا ہے خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے آزاد کشمیر کے پہلے ویمن پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے میگا پروجیکٹس کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ راولاکوٹ سمیت خطے میں ترقی کا انقلاب لائیں گے، گزشتہ دور کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کا ویمن پولیس اسٹیشن کا دورہ بھی کیا وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کو پولیس حکام نے خواتین کیلئے سہولیات سے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی نیئر ایوب ، خطاب اعظم ، آئی جی پولیس، سی ایم ایچ کے کمانڈنٹ ، کمشنر پونچھ سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے وزیراعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے منشور میں وویمن پولیس اسٹیشن قیام کا خواتین سے وعدہ کیا تھاحکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مظفرآباد اور میرپور میں بھی ویمن پولیس اسٹیشن قائم کرے گی
اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس نے وزیراعظم آزادجموں وکشمیر کو پولیس اسٹیشن میں خواتین کیلئے سہولیات سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ کشمیر کا کوئی فارمولہ زیر غور لایا جا سکتا ہے۔
آزادکشمیر کی عوام کی خدمت کا ایجنڈہ لے کر آئے ہیں۔ عوامی فلاح وبہبود و ترقی کا عمل تیزی سے جاری رہے گا۔لیے روز گار کے مواقعے لائیں گے۔