راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے لیبر روم کے باہر ہیجڑے عوام کو لوٹنے لگے ہیں تو لیبرروم ملازمین نے مریضوں کے لواحقین سے ‘مٹھائی’ کے نام پر پیسے بٹورنا شروع کر دیے ہیں۔ رپورٹر چوہدری دانش کے مطابق ہولی فیملی کی لیبر روم میں بچے کی پیدائش کی خوشی میں صفائی والے سے لے کر رجسٹر میں انٹری کرنے والے تک اور دروازے پر کھڑے گارڈ سے لے کر باہر کے گیٹ تک کے گارڈ تک پیسے دینے پڑتے ہیں۔
شہریوں نے بتایا کہ میں نےہسپتال سے سٹاف صفائی والے سے لے کر بچے کو باہر لانے تک ہسپتال کے عملے کو آٹھ ہزار روپے تقسیم کیے جو کہ صرف بچے کے پیدا ہونے کی خوشی میں تھے۔اگر پیسے نہ۔دو تو ہسپتال کے عملے کا روپہ بدمعاشی اور بدتمیزی پر اتر آتا ہے ہسپتال کی لیبرروم عام شہریوں کے لیے عذاب بن گئی کوئی بھی پوچھنے والا نہیں۔
ایک عام انسان علاج کرانے کی غرض سے ہولی فیملی ہسپتال جاتا ہے مٹھائی کے نام پر شہریوں سے پیسے بٹورنے جاتے ہیں شہریوں کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اس بات کا سختی سے نوٹس کیا جائے اور اس میں ملوث ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی کی جاے