ٹیلی نار پاکستان نے آزاد کشمیر میں فور جی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یوں ٹیلی پاکستان خطے میں فور جی سروس شروع کرنے والا پہلا نیٹ ورک بن گیا ہے۔
تاہم آزاد کشمیر کے کئی علاقے ابھی بھی اس سروس سے محروم ہیں۔ فور جی سروس کے باقاعدہ اجرا کی افتتاحی تقریب مظفرآباد کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب تسلیلہ پی ہیوچ وی پی چیف پیپل اینڈ سسٹین ایبلٹی آفیسر ٹیلی نار گروپ اور سینئر حکام نے شرکت کی۔
ٹیلی نار پاکستان نے آزاد کشمیر میں فور جی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یوں ٹیلی پاکستان خطے میں فور جی سروس شروع کرنے والا پہلا نیٹ ورک بن گیا ہے۔ تاہم آزاد کشمیر کے کئی علاقے ابھی بھی اس سروس سے محروم ہیں۔@telenorpakistan pic.twitter.com/zs9mbBi5JJ
— Daily Kashmir Link (@LinkKashmir) November 2, 2021
ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی نار پاکستان خطے میں سرمایہ کاری سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو گا
ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔ صف اول کی ٹیلی کام کمپنی نے خطے میں فور جی سروس کا، آغاز کر کے سیاحت کے فروغ کے لیے پہلا قدم اٹھایا ہے۔