Site icon روزنامہ کشمیر لنک

‘مہنگائی کی ذمہ دار حکومت ہے، انتظامیہ تاجروں کو تنگ کرنا بند کرے’

چیئرمین مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد شوکت نواز میر نے کہا ہے کہ انتظامیہ تاجروں کو بلاجواز تنگ کرنا بند کرے. مہنگائی کی ذمہ دار حکومت ہے، تاجر نہیں۔وفاقی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھر کی طرح آزادکشمیر کے عوام بھی مہنگائی میں پس رہے ہیں۔

تاجران کسی بھی چیز کا ازخود ریلیف نہیں بڑھا رہے بلکہ ہر صبح وفاق نے پیٹرول،گھی ،چینی،آٹا، دالوں سمیت تمام اشیائے ضروریہ کے انراخ بڑھائے ہوتے ہیں۔

تاجران نقصان اٹھارہے ہیں اور آزادکشمیر حکومت و انتظامیہ تاجروں کو بھاری بھر کم جرمانے کرتی ہے او اسٹیٹس انجوائے کررہی ہے جو کہ باعث شرم اور افسوس ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت نواز میر نے کہاکہ انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ مہنگائی کو مد نظر رکھ کر نئے ریٹس جاری کریں تاکہ عوام اور تاجروں میں آئے روز لڑائی جھگڑے پیدا نہ ہو ں مگر انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے اور صرف جرمانوں پر زور رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج کے بعد جب تک انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی ہمارے تمام آئیٹمز کے نئے ریٹس جاری نہیں کرتے ان کے پاس اخلاقا ً اور قانونا کوئی جواز نہیں ہے کہ وہ تاجروں کی تذلیل کریں ۔ہم نے قانون کااحترام کیا ہے

Exit mobile version