انٹر میڈیٹ کے امتحان میں کم نمبرز پر احتجاج کرنے والے طلبہ و طالبات نے بورڈ کی جانب سے خصوصی امتحان کی قرار داد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں اور نہ ہی اس سے قبل ایسی کہیں مثال موجود ہے۔
انٹر میڈیٹ کے طلبہ و طالبات خانی خواجہ، صنم خان، سید زاہدہ کاظمی، عائشہ راجپوت،حیدر اعوان، فائزہ مغل، ذوالقرنین حیدر، مامون علی، احسان اور شکیل نے مرکزی ایوان صحافت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ یہ قرار داد واپس کرے اور طلبہ کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسی صورت سپیشل امتحان نہیں دینگے۔ اگر یہ قرار داد واپس نہ کی گئی تو سوموار سے ہم بھرپور احتجاج دوبارہ شروع کریں گے۔
ہمیں پہلے بھی محنت کا صلہ ملا ہے۔ یہ قرار داد کینسل کرکے ہمیں سیکنڈ ائیر میں نمبر دیئے جائیں۔ طلبا مئ وزیراعظم آزاد کشمیر فوری نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔