Site icon روزنامہ کشمیر لنک

آزاد کشمیر میں نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز

آزاد کشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (ایپسکا) ریاست بھر کےنجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا۔ ایپسکا ٹریننگ اکیڈمی نے گذشتہ روز دارالحکومت مظفرآباد سے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کے افتتاحی سیشن کے شرکا کی تعداد 100 تھی۔

افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ایپسکا سید اشتیاق حسین بخاری نے کہا کہ ایپسکا کے قیام کو 3 دہاہیوں سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔ الحمداللہ آج ایپسکا واقعی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم لگ رہی۔ آج کی یہ تربیتی ورکشاپ جسکا عنوان ہے”ایکٹیو ٹیچنگ”جسکی موجودہ وقت کے اساتذہ گرام کو اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی ٹریننگ ورکشاپس کل ضلع جہلم ویلی، پرسوں ضلع نیلم ویلی اور اسی طرح پورے آذاد کشمر میں منعقد کروائی جاہیں گی افتتاحی تقریب سے چیرپرسن ایپسکا ٹریننگ اکیڈمی مسز غزالہ خان، سید افتخار کاظمی اور نشاد بٹ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے اساتذہ کو سکل فل بنا کر نسل نو کی بہترین تربیت کرنی ہی۔ انہیں ہر سطع پر مقابلہ کے امتحان کیلئے تیار کرنے کے ساتھ رٹہ سسٹم کے بجائے تجربات اور مشاہداتی تعلم پر لانا ہے اورکشاپ میں میرپور سے دیا ویلفیر فاونڈیشن کی ماسٹر ٹرینرز میڈم صبا خان اور میڈم رضوانہ نے اساتذہ کی ایک ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کیا۔ آخر میں وزیر تعلیم و ٹیوٹا نے ٹریننگ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

وزیر تعلیم و ٹیوٹا دیوان چغتائی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر طلبہ کی بہترین تعلیم و تربیت کر رہا ہے۔ بہترین نتائج نجی شعبہ تعلیم کی محنت کا منہ بولتا ثنات ہے۔ ٹیچر ٹریننگ ورکشاپس کے انعقاد سے آپ طلبہ کو بہترین تعلیم کیساتھ سکل فل بنا کر بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔ اس کاوش کو ہم انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ شعبہ تعلیم سب کا وزیر ہوں جو بہترین کام کرے گا، محنت کرے گا رزلٹس دے گا اسکے لئے حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کی جائے گی جہاں پہ کام نہیں ہو گا وہاں ازا جزاء بھی ہو گی۔نجی شعبہ تعلیم کے بہترین نتاہج پر انہیں مبارکباد بھی پیش کرتا ہوں اور انکے تمام جاہز مساہل حل بھی کریں گے۔

آزاد کشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ٹیچرز ٹریننگ اکیڈمی کے زیر انتظام تحصیل پٹہکہ نصیرآباد میں ایک روزہ ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل پٹہکہ کے پراہیویٹ اداروں کے ٹیچرز نے شرکت کی۔

ٹریننگ کے اختتام پر تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتاٸی تھے۔ ٹریننگ کے اختتام پر وزیر حکومت نے شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئیے۔

وزیر حکومت کے ساتھ سابق امیدوار اسمبلی حلقہ لچھراٹ چوہدری شہزاد محمود صاحب اور سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و نامزد امیدوار حلقہ کوٹلہ میر عتیق الرحمن اصاحب بھی موجود تھے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ وزیر تعلیم نے پراٸیویٹ اداروں کی خدمات کو سراہا اس موقع پر مرکزی صدر ایپسکا سید اشتیاق حسین بخاری ، ضلعی صدر نشاد بٹ ، تحصیل صدر ارشاد احمد اعوان ، مرکزی میڈیا ترجمان افتخار بٹ ،سیکرٹری جنرل تحصیل پٹہکہ عامر مغل اور ناٸب صدر تحصیل پٹہکہ اشفاق احمد چوہدری کے علاوہ مختلف اداروں کے پرنسپلز اور ٹیچرز بھی موجود تھے۔

کامیاب پروگرام کے انعقاد پر جملہ انتظامیہ ایپسکا مبارکباد کی مستحق ہے۔ خصوصی طور پر ایپسکا ٹریننگ اکیڈمی کی ہیڈ میڈم غزالہ خان کا جنھوں نے بہترین انداز میں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اساتذہ کی رہنمائی کی۔

Exit mobile version