زلزلے سے متاثرہ اضلاع کے تعمیر نو منصوبوں کو فنڈز کی عدم فراہمی اور کنٹریکٹرز کے ایک ارب سے زائد بلات کے واجبات ایرا سیرا کے زمہ بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے اور تعمیر نو کی بندش سے متاثرہ علاقوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے وزیراعظم سیکرٹریٹ دھرنا۔ سول سوسائٹی آزاد کشمیر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ایرا سیرا تعمیر نو کے متاثرین بڑی تعداد میں راولاکوٹ باغ نیلم ہیٹاں سے مظفرآباد پہنچ گے۔ احتجاجی کیمپ لگا دیا اور مکمل مطالبات حل نہ ہونے تک اجتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان۔
سول سوسائٹی آزاد کشمیر اور کنٹریکٹرز کے نمایندگان نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت سے زلزلہ متاثرہ اضلاع کی تعمیر نو کے 55 ارب واپس ایرا کے اکاونٹ میں منتقل کروانے کے لیے کردار ادا کریں تاکہ تعمیر نو کے ادھورے منصوبہ جات کے تعمیراتی کام مکمّل ہو سکیں جاریہ منصوبہ جات پر ایک ارب کے بلات کی ادائیگی نہ ہونے سے تعمیراتی کام بند اور سست روی کا شکار ہو گیا ہے۔
درجنوں سکول 80 فیصد کے قریب پہنچ گئے ہیں بلات کی ادائیگی نہ ہونے سے کنٹریکٹرز کے لیے مزید کام جاری رکھنا مشکل ہو گیا، ہے دسمبر سے قبل اگر کنٹریکٹرز کو بلات کی ادائیگی نہیں ہوتی تو اسی فیصد کے قریب تعمیراتی کام ہونے والے سکولز سردیوں میں بھی محکمہ تعلیم کے حوالے نہیں ہو سکیں گے جس سے طلبہ وطالبات کو شدید سردیوں میں کافی مشکلات کا سامنا رہیگا