Site icon روزنامہ کشمیر لنک

محکمہ جنگلات کے اہلکاران کی ملی بھگت سے جنگل کا کٹاو

محکمہ جنگلات کے اہلکاران کی ملی بھگت سے جنگل کا کٹاو، کمپارٹ نمبر 1اور3سیری درہ،چھلپانی بیٹ میں ٹمبرمافیا نے سبز درختوں کی کٹائی شروع کردی۔ جنگل کا صفایا ہونے لگا ٹمبر مافیا دن رات گاڑیاں لگا کر جنگل کاٹ کر لے جارہے ہیں جنہیں کوئی روکنے والا نہیں۔

وزیراعظم،وزیرجنگلات،چیف سیکرٹری اور سیکرٹری جنگلات جنگل کی کٹائی رکوائیں۔ان خیالات اظہار محمد رفیق،محمد سلیمان،محمد نذیر،احمد دین اور چن زیب نے مشترکہ اخباری بیان میں دیا انھوںنے کہا کہ جنگل ہمارا قومی اثاثہ ہیں جنھیں ہمیں بچانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔آنے والی نسلوں کے لیئے جنگل کی کٹائی آلودگی کا باعث بنے گی۔

قومی دولت کے نقصان کو بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے مگر ٹمبر مافیا مسلونڈی اور دیگر راستوں کے ذریعے قیمتی درختوں کو کاٹ کر فروخت کررہے ہیں۔ذمہ داران کوفوری نوٹس لینا چاہیے ورنہ عوام علاقہ اس ظلم کے خلاف احتجاج پر مجبور ہونگے۔

Exit mobile version