Site icon روزنامہ کشمیر لنک

قائم علی شاہ کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش

قومی احتساب بیورو (نیب)نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف،سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور سابق وزیراعلی قائم علی شاہ کا نام ای سی ایل پرڈالنے کی سفارش کر دی۔

وفاقی کابینہ شہباز شریف، قائم علی شاہ اور فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے گی۔ ابھی وزارت داخلہ کو کابینہ کی سمری موصول نہیں ہوئی۔ سمری موصول ہوتے ہی وزارت داخلہ تینوں شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈال دے گی۔

یاد رہے کہ شہباز شریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل پر ہے اور نیب کی جانب سے تینوں شخصیات کے نام سابق ادوار میں کرپشن کے مختلف الزامات پر ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Exit mobile version