Site icon روزنامہ کشمیر لنک

خالصتان تحریک کاالزام پاکستان پرلگانے کامنصوبہ بے نقاب

نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کا پاکستان اور خالصتان تحریک کو بدنام کرنے کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے۔
کینیڈین براڈ کاسٹر کے خالصتان ریفرنڈم سے پاکستان کے تعلق کے الزامات پر ہتک عزت کے ایک بڑے مقدمے کا پہلا مرحلہ ہار گئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیری میلوسکی نے ستمبر 2020 میں مودی حکومت کے کہنے پر ”خالصتان پاکستان کا ایک منصوبہ” کے عنوان سے ایک متنازع رپورٹ شائع کی تھی۔

انہوں نے الزام لگایا تھا کہ سکھس فار جسٹس پاکستان کے لیے کام کرتی ہے اور پاکستان کی بات کرتی ہے۔

کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میلوسکی کا یہ دعویٰ کہ خالصتان ریفرنڈم مہم پاکستان کی طرف سے چلایا جانے والا ایک منصوبہ تھابے بنیاد ثابت ہو گیا ۔

انہوں نے کینیڈا کی ایک عدالت کے سامنے اس بات کا اعتراف کیا کہ انکے پاس اس بات کا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ پاکستان خالصتان نواز سکھ گروپ کی حمایت کر رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ” سکھس فار جسٹس ”امریکہ میں قائم ایک تنظیم ہے جو خالصتان کے نام کے ساتھ بھارت میں ایک آزاد سکھ ریاست کے قیام پر عالمی ریفرنڈم کا مطالبہ کر رہی ہے۔

Exit mobile version