Site icon روزنامہ کشمیر لنک

حمائمہ نے اپنی جعلی تصاویر پھیلانے والوں کو وارننگ دے دی

پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی جعلی تصاویر پھیلانے والے سوشل میڈیا پیجز کو قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔
اداکارہ حمائمہ ملک کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میری کچھ تصاویر بیہودہ انداز میں ایڈٹ کرکے انٹرنیٹ پر پھیلائی جارہی ہیں۔

حمائمہ نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک حرت ہے، کوئی ایسا کیسے کرسکتا ہے؟

اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر موجود اپنے فین پیجز سے درخواست کی گئی کہ برائے مہربانی ان تصاویر کو حذف کردیا جائے، ورنہ میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔

Exit mobile version