Site icon روزنامہ کشمیر لنک

آرٹ کلیکشن سے ایک شام میں 67 کروڑ ڈالر کی کمائی

امریکہ کے شہر نیو یارک میں طلاق یافتہ جوڑے کے میک لؤ آرٹ کلیکشن میں شامل فن پاروں سے ایک رات میں 67 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمائے گئے ہیں۔

سال 2018 میں ریئل اسٹیٹ کا کام کرنے والے ہیری میک لؤ اور لنڈا برگ کی طلاق ہوگئی تھی۔ اس جوڑے کے پاس ایک متاثر کن آرٹ کلیکشن تھا جس کا نام میک لؤ ہے۔ جو سدھبیز میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا۔اس کلیکشن کے 65 فن پاروں میں سے 35 فروخت ہوئے۔ باقی کے فن پارے 2022 میں نیلامی کے اگلے سیزن میں فروخت ہوں گے۔

تمام 35 فن پاروں میں سے چار، پانچ کروڑ ڈالر سے زائد کی قیمت پر نیلام ہوئے۔ نیلامی میں امریکی پینٹر مارک روتھکو کی بھی ایک پینٹنگ شامل ہے جو کہ آٹھ کروڑ ڈالر سے زائد میں نیلام ہوئی۔مارک روتھکو کی پینٹنگ نے سویس آرٹسٹ ایلبرٹو جکومیٹی کی پینٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سدھبیز انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دونوں فن پاروں کو ایشین کلیکٹرز نے خریدا ہے۔

نیویارک میں پاپ آرٹ کے ماسٹر اینڈی وارہول کی دو پینٹنگز کی فروخت بھی سب سے زیادہ متوقع تھی۔ان کی مشہور پینٹنگ ’نائن میریلئنز‘ چار کروڑ 73 لاکھ میں نیلام ہوئی۔ یہ فن پارہ فلم سٹار میریلئن مونرؤ کے چہرے کی بلیک اینڈ واٹ میں پینٹنگ کی سیریز ہے۔کلیکشن کے باقی فن پارے 2022 میں نیلام کیے جائیں گے ایک شام میں سب سے زیادہ کمائی کر کے یہ کلیکشن 2018 کے راک فیلر کلیکشن کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔یاد رہے کہ راک فیلر کلیکشن برطانوی نیلام گھر کرسٹیز میں 83 کروڑ 50 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔

تمام 35 فن پاروں میں سے چار، پانچ کروڑ ڈالر سے زائد کی قیمت پر نیلام ہوئے۔ نیلامی میں امریکی پینٹر مارک روتھکو کی بھی ایک پینٹنگ شامل ہے جو کہ آٹھ کروڑ ڈالر سے زائد میں نیلام ہوئی۔مارک روتھکو کی پینٹنگ نے سویس آرٹسٹ ایلبرٹو جکومیٹی کی پینٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سدھبیز انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دونوں فن پاروں کو ایشین کلیکٹرز نے خریدا ہے۔
Exit mobile version