ماحول دوست سیاحتی منصوبے

آزاد کشمیر میں ماحول دوست سیاحتی منصوبے کے پہلے فیز کا آغاز

مظفرآباد کی قدرتی حسن سے مالا مال وادی سیماری میں آزادکشمیر کے پہلے ماحول دوست سیاحتی منصوبے کا آغاز ہو گیا۔ اس وادی کے دلکش نظارے سیاحوں پر سحر طاری کر دیتے ہیں۔ منصوبے کا افتتاح چیف سیکرٹری آزاد کشمیر شکیل قادر خان نے کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری آصف حسین شاہ ودیگرنے بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت پارٹنر شپ کے تحت سیاحتی شعبے کی ترقی کے لئے منظم منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہی ہیں۔

حکومت کی بہترین ماحول دوست پالیسیوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں سیاح جنت نظیر وادی کا رخ کر رہے ہیں۔آزاد کشمیر کا قدرتی حسن سے مالا مال خطہ بے ہنگم سیاحت کا کسی صورت متحمل نہیں ہو سکتا۔ایک خاص حد سے زیادہ سیاحت قدرتی ماحول کی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔

ماحول دوست سیاحتی منصوبے

ماحول کو بچانا اولین ترجیح ہے ایسی ماحول دوست سیاحت کا فروغ چاہتے ہیں جس کے فوائد سے مقامی آبادی بھرپور انداز میں مستفید ہو۔مقامی آبادی کے اشتراک سے شروع کردہ ”وادی سیماری” ایکو ٹورزم پراجیکٹ ماحول دوست سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالحکومت مظفرآباد سے دو گھنٹے کی مسافت پر واقع تحصیل نصیر آباد یونین کونسل پنجگراں کی خوبصورت وادی سیماری میں مقامی آبادی کے اشتراک سے شروع کردہ ماحول دوست سیاحتی منصوبے کے پہلے فیز کے افتتاح کے موقع پر مقامی آبادی اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

ماحول دوست سیاحتی منصوبے

اس موقع پر آزاد کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل سید آصف حسین شاہ، کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمٰن، ڈائیریکٹر جنرل وائلڈ لائف فشریز نعیم افتخار ڈار، ڈپٹی ڈائریکٹر شکور کٹاریا سمیت اعلیٰ حکام اور مقامی عمائدین بھی موجود تھے۔اس موقع پر منعقدہ بریفنگ میں انھیں بتایا گیا کہ ماحول دوست سیاحتی منصوبے ”وادی سیماری” ایکو ٹورزم پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔

ماحول دوست سیاحتی منصوبے

”وادی سیماری”ایکو ٹورزم منصوبے پر مقامی آبادی کے اشتراک سے آٹھ سال قبل کام کا آغاز کیا گیا تھا جس کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔ اس منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ قدرتی ماحول کے اندر مقامی آبادی سیاحوں کو دیسی اور خالص خوراک فراہم کرے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر شکیل قادر خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت مل کر ریاست بھر میں سیاحتی ترقی کے لئے ایک مربوط اور منظم منصوبے پر کام کر رہی ہے جس سے عوام کا معیارِ زندگی بلند ہو گا اور انھیں روزگار کے بہترین مواقعے بھی میسر آئیں گے۔

ماحول دوست سیاحتی منصوبے

انکا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کا قدرتی حسن سے مالا مال خطہ بےہنگم سیاحت کا متعمل نہیں ہو سکتا اس لئے کنٹرول اور ماحول دوست سیاحت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے انھوں نے “وادی سیماری”میں مقامی آبادی کی طرف سے شروع کردہ ماحول دوست سیاحتی منصوبے کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست بھر میں اس کامیاب تجربے کو دہرایا جائے گا۔

ماحول دوست سیاحتی منصوبے

چیف سیکرٹری آزاد کشمیر شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت پارٹنر شپ کے تحت سیاحتی شعبے کی ترقی کے لئے منظم منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہی ہیں ۔حکومت کی بہترین ماحول دوست پالیسیوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں سیاح جنت نظیر وادی کا رخ کر رہے ہیں۔ آزاد کشمیر کا قدرتی حسن سے مالا مال خطہ بےہنگم سیاحت کا کسی صورت متعمل نہیں ہو سکتا۔

ماحول دوست سیاحتی منصوبے

سال دوہزار تیرہ سے ہی وادی سیماری میں کمیونٹی بیسڈ نیچرل ریسورس کینزرویشن کا مربوط کام جاری ہے مختلف محکموں اور دیہی آبادیوں کے مابین ایک قابل عمل تعلقات کار نے پوری وادی کو اتنی سرعت کے ساتھ بدلنا شروع کیا ہے جس کی مثال شاید اس خطے مین نہیں ملتی۔ جس کا مرکزی نکتہ علاقے میں جنگل جنگلی حیات اور پانی کی دستیاب قدرتی وسایئل کو اس طرح محفوظ کرنے کی کوشش ہے کہ جس حد تک خرابی ہو چکی ہے اسکو اگر دوبارہ پہلے جیسا اگر نہیں بنایا جاسکتا کم از کم اس کو موجودہ سطح پرہی محفوظ کر دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں