Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اب سکول بند نہیں ہوں گے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا

اب سکول بند نہیں ہوں گے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اسموگ کے باعث سکول بند نہیں ہوں گے۔ حالات ایسے نہیں کہ سکول بند کیے جائیں۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسموگ کے باعث اسکول بن نہیں کیے جا رہے۔امتحانات بھی وقت پر لیے جائیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسموگ کےتدارک کیلئےاسکول بندنہیں کیےجاسکتے۔ کوروناسےتعلیم کابہت نقصان ہوا۔ اب دوبارہ اسکول بندکرنےکےمتحمل نہیں ہوسکتے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا این سی اےکو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے بعد پہلا دورہ کیا اور ڈیجیٹل ا سٹوڈیو کا افتتاح بھی کیا۔ان کا کہنا ہےتھا کہ آرٹس کےمزیدکالج کھولنےکی ضرورت ہے۔نیشل کالج آف آرٹس مزیدترقی کرےگا۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کاسفرجاری رہےگا۔ہم اسی طرح آگےبڑھتےرہیں گے۔

Exit mobile version