Site icon روزنامہ کشمیر لنک

شادی کے آدھے گھنٹے بعد دلہن نے دلہا کے ہاتھوں میں دم توڑ دیا

شادی کے آدھے گھنٹے بعد دلہن نے دلہا کے ہاتھوں میں دم توڑ دیا
مصر میں شادی کے آدھے گھنٹے بعد ہی دلہن نے دلہا کے ہاتھوں میں دم توڑ دیا۔

صر کے جنوب کے ایک گاؤں میں 21 سالہ دلہن اسرا شابان شادی کے آدھے گھنٹے بعد ہی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئیں، دلہن نے اسپتال میں دلہے کے ہاتھوں میں دم توڑا۔دلہن کی اچانک موت پر والد اور شادی میں شریک دیگر رشتے دار حیران رہ گئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب کے اختتام کے بعد دلہن نے تھکن، پیٹ اور سینے میں شدید درد کی شکایت کی تھی۔دلہن نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ وہ اسے نہ چھوڑیں، بعدازاں انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر دلہن نے آخری سانسیں لیں۔

دلہن کے کزن محمد حمید نے کہا کہ ’اسرا کی موت پر ہمارا خاندان تباہ ہوگیا، کل ہم نے اس کی شادی میں شرکت کی جہاں سب خوش تھے۔محمد حمید نے بتایا کہ آج ہم نے اسے دفن کیا ہے، اللہ ان کے شوہر اور والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔دلہن کے کزن کا کہنا تھا کہ کزن کی شادی میں سب نے بہت انجوائے کیا تھا خوشی اچانک ہی ڈراؤنے خواب میں بدل گئی۔رپورٹ کے مطابق دلہن کے والد کے کہنے پر اسرا کو عروسی لباس میں ہی دفن کیا گیا۔

Exit mobile version